تازہ تر ین

عامر خان پر ارنب گوسوامی کا لفظی وار!

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر متنازع بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کے تنقیدی بیانیے کی زد میں آ گئے ہیں۔

 حال ہی میں سوشل میڈیا پر ارنب گوسوامی کا ایک کلپ وائرل ہوا ہے، جس میں وہ 2020 میں عامر خان کے ترکیے کے دورے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے چار برس قبل ترکیے کے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ، خاتونِ اول ایمن اردوان سے ملاقات کی تھی۔

 اس ملاقات کو لے کر ارنب گوسوامی اب اس وقت اعتراضات اٹھا رہے ہیں، جب اس واقعے کو کئی سال گزر چکے ہیں۔

متنازع کلپ میں ارنب گوسوامی نہ صرف عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا‘ کی ترکی میں شوٹنگ پر سوال اٹھا رہے ہیں بلکہ اس عمل کو ملک دشمنی سے بھی جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ آیا عامر خان کو ترکی میں کسی قسم کی مالی یا حکومتی معاونت حاصل تھی؟

ارنب نے یہاں تک کہہ دیا کہ کیا آپ لاہور یا کراچی میں شوٹ ہونے والی فلم دیکھنا پسند کریں گے؟

اس کلپ کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ارنب گوسوامی ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت مسلم اداکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور حب الوطنی کے پردے میں تعصب اور اسلاموفوبیا کو فروغ دے رہے ہیں۔

بعض صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ پہلے کرنل صوفیہ قریشی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب اسی رویے کا سامنا مسلمان فنکاروں کو کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمومی تاثر یہی ہے کہ اس نوعیت کی تنقید فنکاروں کی آزادی اور بین الاقوامی روابط کو محدود کرنے کی ایک کوشش ہے، جس کا مقصد معاشرتی ہم آہنگی کی بجائے تفریق کو ہوا دینا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain