خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ گزشتہ روز یومِ تشکر پورے پاکستان میں منایا گیا۔ الحمدللہ۔ بُنیان مرصوص ایک معرکۂ حق اور تاریخی فتح ہے۔
نیلم منیر نے کہا کہ مجھے اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر پر فخر ہے۔ میں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ’بنیان مرصوص‘ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بھارتی حکومت کے پروپیگنڈے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی کی حکومت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے اپنی ناکامی چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
نیلم منیر نے مزید کہا کہ بی جے پی ہندوتوا نظریے کے ذریعے خود بھارت کو ہی اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے اپنے نازی ایجنڈے کو پورا کر رہی ہے اور بھارتی عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔