عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق
عالمی چیمپیئن باکسر ایمان خلیف کی 2023 کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوئی ہے، جس میں ان کے کروموسوم تجزیہ کو مردانہ بتایا گیا ہے۔ یہ رپورٹ نئی دہلی کے ڈاکٹر لال پاتھ لیبز کی ہے جو بین الاقوامی معیار کی تصدیق شدہ ہے۔
ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کو جنس کی تصدیق کے بغیر مزید مقابلوں سے روک دیا ہے۔
مشہور مصنفہ جی کے رولنگ نے اس خبر کو خواتین کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کے خلاف خواتین کو لڑنے سے تحفظ ملے گا۔
جی کے رولنگ “ہیری پوٹر” سیریز کی مصنفہ ہیں اور صنفی مسائل پر اپنی رائے دیتی رہتی ہیں۔
ایمان خلیف نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کی ہے، مگر ورلڈ باکسنگ نے کہا ہے کہ وہ جنس کی تصدیق کے بغیر خواتین کیٹیگری میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔