تازہ تر ین

ایک سانپ نے آسٹریلوی پرواز میں گھنٹوں کی تاخیر کروادی

آسٹریلیا میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس میں ایک سانپ نے آسٹریلیا کی پرواز میں 2 گھنٹوں کی تاخیر کروا دی۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں جہاز کے عملے کو بورڈنگ سے قبل جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب ایک زندہ سانپ نظر آیا۔

سانپ کی موجودگی نے مسافروں اور عملے کی سلامتی کے خدشات کو جنم دیا جس پر ایئرپورٹ سیکیورٹی اور وائلڈ لائف حکام کو فوری طور پر بلایا گیا۔

سانپ کو پکڑنے میں 2 گھنٹے لگ گئے کیونکہ وہ جہاز کے نچلے حصے میں چھپ گیا تھا۔ حفاظتی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ہی جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران مسافروں کو ایئرپورٹ لاؤنج میں انتظار کرنا پڑا۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق یہ سانپ غیر زہریلا پائتھن تھا۔ آسٹریلیا میں سانپوں کی کئی اقسام عام ہیں اور اکثر گرمیوں میں ہوائی اڈوں کے آس پاس بھی پائے جاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain