تازہ تر ین

کون گروپ میں ٹائپ کر رہا،واٹس ایپ پر اب ہوگا معلوم

واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کروایا ہے جس کی بدولت کسی گروپ میں بیک وقت کتنے لوگ “ٹائپ” کر رہے ہیں، یہ دیکھنا اب ممکن ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کو ملٹیپل ٹائپنگ انڈیکیٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل واٹس ایپ پر جب کوئی گروپ چیٹ میں کوئی فرد ٹائپ کرتا تھا تو صرف “typing…” لکھا نظر آتا تھا اور صرف ایک شخص کا نام آتا تھا۔

اب اگر ایک سے زیادہ افراد بیک وقت ٹائپ کر رہے ہوں گے ایک سے زائد ناموں کے ساتھ and 2 others are typing یا “Multiple people are typing…” لکھا ہوا نظر آئے گا۔

یہ ان گروپ چیٹس میں زیادہ مفید ہے جہاں سیکڑوں ممبرز ہوتے ہیں جیسے اسکول یا کالج/یونیوروسٹی گروپس، دفتر یا ٹیم چیٹس، سوشل یا کمیونٹی گروپس۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن پر دستیاب ہے۔ فی الحال بیٹا ورژن میں کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے لیکن جلد ہی یہ عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

اس کیلئے آپ کو اپنا واٹس ایپ اپ ڈیٹ رکھنا ہوگا۔

فائدہ کیا ہے؟
چیٹ میں activity کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

گروپ میں ایک ساتھ آنے والے میسجز کے لیے ذہنی تیاری ہو جاتی ہے۔

گفتگو میں ریئل ٹائم انٹرایکشن مزید بہتر محسوس ہوتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain