اپنے رومانوی رشتے کی وجہ سے ہیڈلائنز کی زینت بننے والا سلیبریٹی کپل کرکٹر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کی ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں پر دونوں کی لندن ویکیشنز کی تصاویر کی مہر لگادی۔
ڈیٹنگ کی افواہیں کے درمیان بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے سوالوں کے جواب میں دونوں اسٹارز نے ابھی اپنے تعلق کی باضابطہ طور پر تصدیق یا تردید تو نہیں کی لیکن یوزویندر اور مہوش کئی مواقع پر ایک ساتھ نظر آئے جو ان کے افیئر کی قیاس آرائیوں کو ہوا دینے کی لیے کافی ہے۔
صرف یہی نہیں حال ہی میں کرکٹر یوزویندر چہل نے بھارت کے مشہور کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ میں بھی شرکت کی۔
جہاں ان کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ‘انسٹاگرام پر سب دکھ جاتا‘ ہے کہ جملے نے مہوش اور ان کے ریلیشن شپ کے حوالے سے ایک بار پھر مزید چہ مگوئیاں شروع کیں۔
لندن کی چھٹیاں نظروں میں آگئیں
تاہم اس بار سونے پر سہاگہ یوزی اور مہوش کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی سیم ٹو سیم ویکیشن فوٹوز نے کیا جہاں دونوں نے لندن سے ملتے جلتے بیک گراؤنڈ کے ساتھ مداحوں کیلئے تصاویر پوسٹ کیں۔
یوزویندر چہل اور آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر اپنی لندن تعطیلات کی انفرادی تصاویر شیئر کیں تاہم عقابی نظروں والے نیٹیزنز نے ایک بار پھر جوڑے کی چوری کو پکڑ لیا۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ‘ دونوں کا ایک ہی وقت میں ایک جگہ ہونا محض اتقاق تو نہیں ہوسکتا‘۔
ایک اور صارف نے مہوش کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اوہو تو یہ پکچر یوزی بھائی نے لی ہے‘، ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘اگر آپ دونوں ایک ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے تصاویر بھی لے رہے ہیں تو چھپانے کی کیا ضرورت ہے‘۔
ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ اب آپ دونوں کو چور پولیس کا کھیل بند کردینا چاہئے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ آپ دونوں ایک ساتھ ہیں‘۔
واضح رہے کہ آر جے مہوش نے ماضی میں یوزی سے اپنے رومانوی رشتے کی تردید کی ہے لیکن وہ مسلسل کرکٹر کے ساتھ نظر آتی ہیں جوکہ سوشل میڈیا پر افیئر کی افواہیں پیدا کررہا ہے۔
جوڑے کے تعلق کے بارے میں
خیال رہے کہ مہوش اور چہل کے تعلقات کی خبریں سب سے گزشتہ برس سامنے آئی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران دونوں کی اکٹھا موجودگی کو خاص طور پر محسوس کیا گیا تھا۔
حالیہ آئی پی ایل سیزن میں بھی آر جے مہوش کو یوزویندر چہل کی ٹیم پنجاب کنگز کے تقریباً ہر میچ میں دیکھا گیا جہاں وہ اسٹینڈز سے چہل کو سپورٹ کرتی نظر آئیں۔
اس عمل نے دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو مزید ہوا دی لیکن کسی بھی ہیڈلائن نے مہوش کو کرکٹر کی کھلے عام حمایت کرنے سے روکا نہیں۔
آئی پی ایل کے دوران بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مہوش نے اپنے افیئر کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ ‘سنگل اور خوش‘ ہیں اور اس جملے نے چہل کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں لوگوں کے تجسس میں مزید اضافہ کردیا۔
آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کے درمیان تعلقات کی افواہیں سب سے پہلے اس وقت میڈیا پر گرم ہوئیں جب کرکٹر کی دھنیشری کے ساتھ شادی میں کشیدگی پیدا ہوئی اور آخر کار مارچ 2025 میں ان کی طلاق ہو گئی۔
جوڑے کی ویکیشن پکچرز دیکھئے



