تازہ تر ین

روس یوکرین کشیدگی: فضائی خلاف ورزی پر پولینڈ نے روسی ڈرون طیارے مار گرائے

یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزی پر پولینڈ نے روسی ڈرون طیارے مار گرائے۔

 پولینڈ کی فوجی کا رروائیوں کے دوران  روسی ڈرونز طیارے مار گرائے جانے کے بعد  ملک کی فضائی حدود کو مخصوص مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

پولینڈ کے سب سے بڑے وارسا چوپن ائیرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، اب تک لگ بھگ 12 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو مختلف ائیرپورٹس پر اتارا گیا ہے۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق وارسا کا چوپن ائیرپورٹ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کھلنے کی توقع ہے، پولینڈ نے اپنی فضائی حدود بھی بند کی تھی جسے کھول دیا گیا ہے مسافر ائیرپورٹ پہنچ سکتے ہیں تا ہم وارسا سے پروازوں کی روانگی روکی گئی ہے۔

اسی طرح آخری اطلاعات پر وارساائیرپورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں تھی ، ائیرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق صبح5 بج کر 50 منٹ کے بعد سے کوئی پرواز روانہ نہیں ہو سکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain