آپ نے آج تک ہاتھ، کمر اور گردن سمیت جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹوز کا رجحان دیکھا اور سنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی دانتوں پر ٹیٹوز کا سنا ہے؟
حال ہی میں چین کے نوجوانوں میں دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دانتوں پر بنوائے جانے والے ٹیٹوز اصلی دانت کے بجائے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈینٹل کراؤن یا ٹوتھ کیپس پر بنوائے جاتے ہیں، پھر ان کیپس کو اصل دانت پر لگا دیا جاتا ہے، قابل غور بات یہ ہے کہ ٹوتھ ٹیٹوز کو جلد پر بنائے جانے والے ٹیٹوز کے برعکس دانت سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔
چین کے مختلف ڈینٹل کلینکس میں کسٹمائزڈ ڈینٹل کیپس تھری ڈی پرنٹڈ ڈینٹل کراؤن ایرو اسپیس میٹریل سےتیار کیے جا رہے ہیں، ان اسپتالوں میں یہ ڈینٹل کراؤن 2000 یوآن یعنی 280 ڈالر کی قیمت پر تیار کیے جاتے ہیں۔