تازہ تر ین

گورنر کے پاس اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنےکا اختیار ہی نہیں: نعیم حیدر پنجوتھہ

ی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن نعیم حیدر  پنجوتھہ نے کہا کہ آئین نےگورنر کو  اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔

نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا،  گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔

نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ علی امین نے تحریری استعفیٰ دیا اور  ویڈیو  پیغام بھی موجود ہے، انہوں نے بتایا کہ دستخط پر اعتراض تب ہوتا ہے جب کوئی شخص موجود نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح الیکشن ہوگا اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہوں گے۔

یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین کے دستخط پر اعتراض لگا کر ان کا استعفیٰ واپس کردیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دونوں استعفوں پر  دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا۔

وزیراعلیٰ علی امین نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھاکہ انہوں نے اپنے دونوں استعفے 8 اور 11 اکتوبر کو اپنے مستند دستخط کے ساتھ جمع کرائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبرکا استعفیٰ جسے پہلےمسترد کردیا گیا تھا، اب اسے تسلیم کر لیاگیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain