تازہ تر ین

خواہش ہے پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا۔

مصر میں  غزہ جنگ بندی معاہدے پر  ثالث ممالک کے دستخط کے بعد صدر ٹرمپ نے اس  اہم ترین موقع پر کی گئی پریس کانفرنس میں خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتے ہیں بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر  رہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب دیکھ کر  انہیں عظیم رہنما قرار  دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو بھی ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا۔

امریکی صدر  نے آج ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے  اس سے قبل کئی بار  پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے  اس معاملے کو تجارت کے ذریعے حل کیا۔

 تاہم آج انہوں نے مصر  میں پریس کانفرنس کے دوران خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتے ہیں بھارت اور  پاکستان بہترین ہمسائے بن کر  رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain