تازہ تر ین

آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی

لندن: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے زمانے میں دوستوں کے ساتھ ویڈ پینے کے بعد انہیں یوں محسوس ہوا جیسے وہ اچانک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی ہوں۔

برطانوی روزنامے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملالہ نے بتایا کہ نشے کے اثرات کے دوران انہیں ایسا لگا جیسے وہ دوبارہ 15 برس کی ہیں اور طالبان حملے کے تمام مناظر آنکھوں کے سامنے زندہ ہوگئے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگا تھا سب کچھ بھول چکی ہوں لیکن اس وقت اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون کے مناظر دوبارہ دیکھنے کو ملے۔

ملالہ کے مطابق نشے کے بعد ان کے دوستوں نے انہیں ایک کمرے میں پہنچا دیا، جہاں انہیں شدید دورے کا سامنا کرنا پڑا اور مسلسل قے آتی رہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوست انیسہ نے اسپتال جانے سے روکا کیونکہ خون میں نشے کی موجودگی ان کے لیے مزید مسائل پیدا کرسکتی تھی۔

ملالہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ پوری رات خوف میں جاگتی رہیں اور یہ اندیشہ تھا کہ شاید وہ دوبارہ زندہ نہ اٹھ سکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain