مصر میں ہونے والے غزہ امن اجلاس کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان ہونے والی گفتگو ہاٹ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔
گفتگو میں انڈونیشین صدر پرابوو سوبیانتو امریکی صدر سے ان کے بیٹے ’ایرک ٹرمپ‘سے ملاقات کی درخواست کرتے سنائی دیے۔
ٹرمپ کی پرابوو سے غیر رسمی بات چیت کی ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر ٹرمپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا میں ایرک سے ملاقات کر سکتا ہوں؟
اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں ایرک کو فون کرنے کو کہوں گا، ٹھیک ہے؟ وہ بہت اچھا لڑکا ہے، میں اپنے بیٹے کو کہوں گا کہ آپ کو فون کرے۔
صدر ٹرمپ کے جواب میں پرابوو نے کہا کہ ہم اس کے لیے بہتر جگہ دیکھ لیں گے جس پر ٹرمپ دوبارہ کہتے ہیں کہ میں ایرک کو کہوں گا کہ وہ آپ کو کال کرے۔