(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ، ملاقات ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔افغان طالبان کے اشتعال انگیز اقدامات اور پاک فوج کے مؤثر جواب پر بھی گفتگو کی گئی۔
صدر زرداری نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔