تازہ تر ین

جس کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی اسے کپتان بنادیا :کامران اکمل جنوبی افریقا سے شکست پر پھٹ پڑے

قومی ٹیم کے سابق  وکٹ کیپر  کامران اکمل  نے جنوبی افریقی ٹیم سے  پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا ذمہ دار  کپتان  اور کوچ سمیت سلیکشن کمیٹی کو بھی  قرار دے دیا۔

گزشتہ روز 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے  پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 139 پرآؤٹ ہوگئی تھی۔

 گزشتہ روز  نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کامران اکمل پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقا سے شکست پر پھٹ پڑے۔

کامران اکمل نے جنوبی افریقا سے شکست کا ذمہ دار کپتان ،کوچ اور سلیکشن کمیٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی  ٹیم میں جگہ نہیں بنتی  اسے کپتان بنادیا ہے۔

سابق کرکٹر کے مطابق ’ جس وقت سلمان آغا کو  بطور کپتان منتخب کیا گیا تھا سب سے زیادہ شور میں نے مچایا تھا، اس وقت بھی میں نے یہی کہا تھا کہ سلمان آغا کو کپتان بناکر زیادتی کی جارہی ہے جس کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی  کے 15 رکنی  اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی اسے کپتان بنایا جارہا ہے ‘۔

سابق وکٹ کیپر نے مزید کہا کہ’اگر  اب  بھی  ٹیم کا کپتان صحیح کھلاڑی  کو منتخب کرلیا جائے تو یہ ٹیم ابھی  بھی پرفارم کرسکتی ہے جنوبی افریقا سے شکست کے ذمہ دار  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت  سلیکشن کمیٹی چیئرمین ، کپتان اور کوچ سب ہیں‘ ۔

دوسری جانب  سابق کرکٹر یاسر حمید  نے کہا کہ ہماری ٹیم کا مائنڈ سیٹ بہت پیچھے رہ گیا ہے،  کپتان بننے کے بعد جو 2 چیزیں ضروری ہیں وہ کپتان کی پرفارمنس اور دوسرا  ٹیم کا رزلٹ ہے، سلمان آغا نہ خود پرفارم کررہے ہیں نہ ان کی ٹیم جیت رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain