تازہ تر ین

ملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد

کراچی:

امریکی کروڈ آئل شپ کی پاکستان آمد سے ملکی توانائی کے شعبے میں تاریخ ساز  دن قرار دیا جا رہا ہے۔

ملک میں پہلا امریکی خام تیل کا کارگو بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس ،سنرجیکو (Cnergyico) کمپنی کے آئل ٹرمینل پر آج برتھ ہوگا۔  ایم ٹی پیگاسس پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار بحری جہاز  ہے۔

سنرجیکو نے پاکستان میں پہلی بار 10لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔  سنرجیکو آئل کمپنی امریکی تیل کا جہاز بلوچستان میں اپنے آئل ٹرمینل پر لے کر آ رہی ہے۔

آئل کمپنی کے مطابق ہیوسٹن سے 10لاکھ بیرل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی کھیپ سے لدا جہاز آج سنرجیکو  کے ایس پی ایم آئل ٹرمینل پر برتھ ہو گا۔ بحری جہاز پیگاسس 14ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا تھا جو سنرجیکو کے آف شور ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گا۔

سنرجیکو نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بڑے تجارتی معاہدے کے بعد دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے امریکی تیل کی تاریخی درآمد کی ابتدا  کی ہے۔ کمپنی نے پہلے مالی سال 2017 میں بھی ملک میں اب تک کے سب سے بڑے خام تیل کے جہاز کو اپنے آف شور ٹرمینل پر لانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

کمپنی کا نومبر کے وسط میں دوسرا آئل کارگو اور تیسرا کارگو  2026 میں لانے کا منصوبہ ہے۔ تازہ پیش رفت کے بعد سنرجیکو امریکا سے خام تیل درآمد کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ سنرجیکو کی جانب سے امریکی خام تیل کی پہلی درآمد سے پاک امریکا تجارتی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain