تازہ تر ین

عورت نے صرف کیک کے آخری ٹکڑے پر 25 سالہ شادی ختم کردی!

شوہر کی جانب سے کیک کا آخری ٹکرا کھانے پر خاتون نے 25 سال پرانی شادی ختم کردی۔

خاتون نے اپنی 25 سالہ شادی ختم کرنے کے بعد ریڈٹ کمیونٹی سے مشورہ طلب کیا کیونکہ شوہر نے اس کا کیک کا ٹکڑا کھایا تھا، پوسٹ میں 46 سالہ بیوی نے اسٹوری شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

خاتون نے کہا کہ اس کے 48 سالہ شوہر نے 25ویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر مجھے حیران کردیا، ہم بہت لڑ رہے تھے اور تین ماہ سے الگ کمروں میں سو رہے تھے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ شادی کی سالگرہ ہماری رشتے کو دوبارہ زندہ کرنے کا موقع ہوگا اور میں نے نوٹ کیا تھا کہ حال ہی میں حالات بہتر دکھائی دے رہے ہیں، ہم دوبارہ بات کررہے تھے۔

خاتون نے لکھا کہ میں نے چیز کیک کا آرڈر کیا اور ہم کھانے کے ساتھ کیک کھا کر سوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی صبح میں کیک کھانے کی خواہشمند تھی جسے انہوں نے فریج میں رکھ دیا تھا لیکن جب فریج چیک کیا تو کیک کا ٹکڑا غائب تھا۔

شوہر نے مجھے دیکھ کر مسکراتے ہوئے کہا کہ میں کل رات بھوکا تھا اور تو میں نے کھا لیا ہے۔

خاتون نے لکھا کہ میں نے سالوں اس کے ساتھ گزار دیے، خاندان کی دیکھ بھال، بچوں کی پرورش، گھر کے معاملات کی دیکھ بھال اور میں اپنی سالگرہ کا کیک بھی نہیں کھاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی ایسے شخص کی مستحق ہوں جو ناصرف میرا کیک نہیں کھائے اور میری حفاظت کرے اور کسی کو میرا کیک کھانے سے روکے گا، اسی لیے میں نے اپنی 25 سالہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain