برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کے 2 افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔
گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق مانچسٹر ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی کی گئی جس دوران 2 مشتبہ افراد کو برطانیہ واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ان افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مشتبہ گاڑی سے7 سونے کے بلاک برآمد کیے گئے جس کی مالیت تقریباً 7 لاکھ پاؤنڈ ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ان افراد کے سامان کی تلاشی کے دوران مزید ایک ملین پاؤنڈ کا سونا اور زیورات برآمد کیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے بریڈفورڈ میں موجود گھروں پرچھاپے مارے گئے جس دوران مزید 60 ہزارپاؤنڈ مالیت کاسونا اور30 ہزار پاؤنڈ کی گھڑیاں برآمد کی گئیں۔





































