تازہ تر ین

بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں تصادم سے 11 افراد ہلاک

بھارت میں  مسافر ٹرین  اور کارگو ٹرین میں تصادم سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بلاسپور میں پیش آیا جہاں ایک مسافر ٹرین پٹری پر کھڑی مال گاڑی سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں  11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے وقت مال بردار ٹرین کھڑی تھی اور مسافر ٹرین پیچھے سے اس سے ٹکرا گئی جس سے مسافر ٹرین کی آگے بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام نے روٹ پر متعدد مسافر اور  ایکسپریس ٹرینوں کو معطل کردیا جب کہ تباہ شدہ ٹرین کو کرین سے ہٹاکر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain