تازہ تر ین

نیو یارک کا مسلمان میئر منتخب ہونے پر اسرائیل تلملا اٹھا، ظہران کو حماس کا حامی قرار دے دیا

نیو یارک کا مسلمان میئر منتخب ہونے پر اسرائیل تلملا اٹھا، نو منتخب میئر ظہران ممدانی کو حماس کا حامی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسرائیل کے وزیر برائے تارکین وطن نے کہا کہ وہ شہر جو کبھی عالمی آزادی کی علامت تھا، اب اس کی چابیاں ایک حماس کے حامی شخص کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

اسرائیلی وزیر نے الزام لگایا کہ ممدانی کے خیالات جہادی انتہا پسندوں سے زیادہ مختلف نہیں، جنہوں نے نائن الیون میں تین ہزار شہریوں کو ہلاک کیا۔

ایک اور اسرائیلی سیاستدان نے ظہران ممدانی کے میئر منتخب ہونے پر کہا کہ ٹوئن ٹاور حملے کو 3 دہائیاں بھی نہیں گزریں کہ نیو یارک نے ایک  نسل پرست، عوام کو بھڑکانے والے اور اسلام پسند شخص کو میئر منتخب کر لیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain