تازہ تر ین

بھارتی فلم ‘KGF’ کے مشہور اداکار چل بسے

کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریش رائے(harish roy) جو فلم KGF میں “چچا” کے کردار سے گھروں میں پہچانے گئے،آج  55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور بنگلورو کے Kidwai Memorial Institute of Oncology میں زیر علاج تھے۔

فخر عالم کے والد انتقال کر گئے

ہریش رائے نے گزشتہ کئی مہینوں سے اسٹیج فور تھائرائیڈ کینسر سے لڑتے ہوئے اپنی حالت اور علاج کے اخراجات کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ بعض انجکشنز کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد تک پہنچ چکی ہے، جس کی وجہ سے مالی مشکلات بڑھتی جا رہی تھیں۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی کنڑ فلم انڈسٹری سوگوار ہو گئی۔ ساتھی اداکاروں، ہدایت کاروں اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہریش رائے کا انتقال ریاست کی فلمی دنیا کا ایک بڑا نقصان ہے۔”

ہریش رائے نے اپنی فنی زندگی کا آغاز تھیٹر سے کیا، بعدازاں انہوں نے اوم،سمارا اوربنگلور انڈرورلڈ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم فلم KGF میں “قاسم چچا” کا کردار ان کی پہچان بن گیا، جس میں ان کی سادگی، خلوص اور جاندار مکالموں نے لاکھوں دل جیت لیے۔

مداحوں کے مطابق ہریش رائے نہ صرف ایک باکمال اداکار تھے بلکہ ایک منکسرالمزاج اور عاجز انسان بھی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور فن کے ذریعے مثبت پیغام دینے کی کوشش کی۔

اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات جمعہ کو بنگلورو میں ادا کی جائیں گی۔

ہریش رائے اپنے پیچھے خاندان، دوستوں اور ایک ایسا فنی ورثہ چھوڑ گئے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے یادگار رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain