تازہ تر ین

امریکا کا کیریبین میں منشیات اسمگل کرنے والی کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی فوج نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کیریبین میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں منشیات اسمگل کرنے والے 3 افراد مارے گئے۔

امریکی وزیر جنگ کے مطابق یہ حملہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا اور کارروائی میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی کشتیوں پر حملے امریکی عوام کو  منشیات کا زہر دینے کا سلسلہ بند ہونے تک جاری رہیں گے،  اگر زندہ رہنا چاہتے ہیں تو منشیات کی اسمگلنگ بند کردیں ورنہ ہم انہیں مار ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ ستمبر کے آغاز سے اب تک کیریبین اور پیسفک ساحلوں میں امریکا نے18 جہازوں کو نشانہ بنایا اور ان حملوں میں 70 افراد مارے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain