تازہ تر ین

امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس کی خریداری پر پابندیوں سے ایک سال کی چھوٹ دیدی

امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر پابندیوں سے ایک سال کی چھوٹ دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر پابندیوں سے ایک سال کی چھوٹ دے دی ہے۔

وائٹ ہاؤس اہلکار نے بتایا کہ ہنگری نے تقریباً 600 ملین ڈالر کی امریکی قدرتی گیس خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں امریکی قدرتی گیس خریدنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

خیال رہے کہ امریکا نے یوکرین جنگ کے تناظر میں مختلف ممالک روس سے تیل اور گیس خریدنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain