بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف بیٹے کی پیدائش کے بعد اب بھی اسپتال میں ہی ہیں۔
شادی کے 4 سال بعد گزشتہ روز کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس حوالے سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وکی کوشل نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔
اب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ 42 سالہ کترینہ کیف نے گزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں صبح 8 بج کر 23 منٹ پر بیٹے کو جنم دیا جس کے بعد ماں اور بیٹا دونوں اب بھی اسپتال میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور ان کے نومولود بیٹے کی حالت اور صحت اچھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور ان کے بیٹے کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے متعلق اب تک کوئی دن یا ٹائم سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر 2021 کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔






































