تازہ تر ین

ترکیہ کا سی 130طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

انقرہ سے ترک وزارت دفاع کے مطابق سی ون 30 طیارہ آذر بائیجان سے واپس ترکیہ جا رہا تھا، حادثہ آذربائیجان اور جارجیا کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔

طیارے پر سوار افراد کی تعداد اور حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، تاہم جارجیا اور آذربائیجان کے حکام کی جانب سے حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے طیارہ کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain