تازہ تر ین

ترکیے کی جارجیا میں گر کر تباہ فوجی طیارے میں سوار تمام 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

ترکیے نے گزشتہ روز جارجیا میں فوجی کارگو طیارے کو پیش آنے والے حادث میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ترک وزیر دفاع کی جانب تصدیق کی گئی ہے کہ جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے فوجی کارگو طیارے میں سوار تمام 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز ترک وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد ترکیے واپس جا رہا تھا کہ جارجیا حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

ترک حکام نے حادثے کی وجہ یا ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں تاہم یہ بتایا تھا کہ طیارے میں عملے سمیت 20 ترک اہلکار سوار تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain