تازہ تر ین

راشد خان نے قیاس آرائیاں ختم کرتے ہوئے دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے

افغان کرکٹر راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے دوسری شادی کی تصدیق انسٹا گرام میں اپنے پیغام کے ذریعے کی، ذرائع کے مطابق ان کی دوسری بیوی افغان نژاد ہیں اور بیرونِ ملک مقیم ہیں۔

راشد خان  نے دوسری شادی دو اگست 2025 میں کی جبکہ اس سے قبل ان کی پہلی شادی اکتوبر 2024 میں اپنی خالہ زاد کے ساتھ ہوئی تھی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں دو اگست 2025 کو اپنے نکاح کی تصدیق کی اور اپنی شریک حیات کے بارے میں کہا کہ وہ محبت، سکون کی مثال ہیں وہ ایسے ہمسفر کی ہمیشہ تمنا رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک فلاحی تقریب میں شریک ہوئے جس کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے غیر ضروری قیاس آرائیاں کی گئیں۔

افغان کرکٹر نے واضح کیا کہ ”سچائی بالکل سادہ ہے کہ وہ میری اہلیہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی چیز کو چھپانے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ محبت، حمایت اور سمجھ بوجھ کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے رہے، ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain