تازہ تر ین

ٹرمپ نے آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے آئندہ ملاقات کی تصدیق کردی۔

ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ہونے والی ملاقات صرف ملاقات نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہوگی۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے؟ اس پر امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب بہت سے طیارے خریدنا چاہتا ہے، سعودی عرب بڑی تعداد میں ایف-35 اور دیگر لڑاکا طیارے خریدنے کا خواہش مند ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کے بہترین طیارے اور بہترین میزائل بناتا ہے۔

ابراہیمی معاہدوں سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا یہ معاہدے بھی بات چیت کا حصہ ہوں گے، امید ہے سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain