تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی

SRINAGAR:

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی مقامی پولیس نے بتایا کہ سری نگر میں واقع پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ پر آگ لگی اور فائر ٹینڈرز جائے وقوع کی طرف روانہ کردیے گئے۔

مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کے مطابق دھماکے میں اب تک 7 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نوگام پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے اور دیگر رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا تاہم واقعے کے حوالے سےمزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain