پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بیرونِ ملک دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے، نواز شریف اپنے معمول کے طبی معائنے کے لئے لندن جا رہے ہیں۔
نواز شریف سوا 9 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں، نواز شریف کی واپسی 2 ہفتوں بعد ہونے کا امکان ہے۔





































