تازہ تر ین

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید ججوں کے مستعفی ہونے کی پیشگوئی کردی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں،  مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں،  یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا، ان ججز کی سزا صرف ایک پارٹی کیلئے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لائن لمبی ہے، عمر عطا بندیال کے فیصلے بائسڈ تھے استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں،  مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا حق پارلیمنٹ کا ہے، ججز کی تعیناتی پارلیمنٹ کا حق ہے
کیا نواز شریف کو حکومت سے نکالا جانا آئینی تھا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ قانون سازی کرنے پر ویلڈن پارلیمنٹ، پارلیمنٹ کوووٹر کے پاس جانا پڑے گا،  یہ ممکن نہیں کہ آپ اپنی تقرری خود کریں، الجہاد ٹرسٹ کیس کے بعد کی ایک تاریخ ہے۔

پی ٹی آئی کا آئین کے ساتھ کبھی کوئی رشتہ نہیں رہا، ماضی میں عدالت کی منشا پر ترامیم کی گئیں، آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جارہا ہے، پارلیمنٹ بتاتی ہے کہ ججز کیسے ہونگے
پارلیمنٹ ججز کو برتھ دیتی ہے۔

دنیا میں دیکھا جائے کہ ججز کی تعیناتی کیسے ہوتی ہے، 27ویں آئینی ترمیم پر ایک سیاسی جماعت سیاست کررہی ہے، کئی ججز تشریح کرتے کرتے آئین لکھنے بیٹھ گئے۔

قبل ازیں انہوں نے علامہ اقبال میڈیکل کالج کی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی تاریخی اہمیت کو سراہا اور تمام گریجویٹس اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ کالج سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ہونہار ڈاکٹرز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں تحقیق اولین ترجیح ہونی چاہیے اور جدید دور میں روایتی علاج کی ضرورت کم ہوتی جا رہی ہے، لہٰذا تحقیق کے لیے سرمایہ کاری ضروری ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیہی علاقوں تک علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں محنت اور لگن کو سراہا۔

اسپیکر نے خاص طور پر کینسر جیسی موذی بیماریوں کے علاج کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ اس شعبے میں کیے گئے اقدامات معاشرے کے لیے مثالی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain