تازہ تر ین

گلگت بلتستان اسمبلی 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد آج تحلیل ہوجائیگی

اسکردو: گلگت بلتستان اسمبلی آج اپنی 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل ہوجائیگی۔

سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ 42 ویں اجلاس کا  تیسرا اور  اختتامی سیشن آج دوپہر 2 بجے ہوگا اور  جی بی اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہوجائے گی۔

سیکرٹری جی بی اسمبلی کے مطابق موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے انتخابات کےبعد وجود میں آئی تھی جب کہ  آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہوں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان میں آج نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان ہونے کا بھی امکان ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain