تازہ تر ین

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے۔

 صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا ہے جو 10  روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے جب کہ پارلیمانی سرگرمیوں کے دوران کئی اہم حکومتی معاملات ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثنا صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کا اجلاس بھی کل شام 4 بجے طلب کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق رواں سیشن کے دوران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان بھی موجود ہے جس میں اہم قومی امور اور قانون سازی زیرِ غور آ سکتی ہے۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain