تازہ تر ین

فائنل میں ہم نے اسپنر کیخلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی، سری لنکن کپتان

سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ فائنل میں ہم نے اسپنر کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی۔

ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان سے شکست کے بعد گفتگو میں داسن شناکا نے کہا کہ ہم نے اننگز کا آغاز اچھا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کامل مشارا نے زبردست اننگز کھیلی، ہم نے اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی۔

سری لنکن کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں اس سیریز سے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع ملا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز اپنے نام کی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 115 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 8 گیندوں پہلے حاصل کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain