تازہ تر ین

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان

آسٹریلوی آل راؤنڈرگلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ (  آئی پی ایل )  چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئی پی ایل سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان

انسٹاپوسٹ میں گلین میکسویل  نے لکھا کہ کئی یادگارسیزن کےبعد میں نے آئی پی ایل آکشن میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا، خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈکلاس کھلاڑیوں کےساتھ کھیل چکا ہوں۔

گلین میکسویل نے اپنی پوسٹ میں آئی پی ایل کیرئیر کے دوران ملنے والی سپورٹ پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقی کھلاڑی  فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے  معین علی بھی  آئی پی ایل  نہ کھیلنے کااعلان کر چکے ہیں جب کہ دونوں کرکٹرز اس بار پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain