سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے اپنی ٹھوڑی پر 19 منٹ اور 11 سیکنڈ تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے اپنا ریکارڈ واپس لے لیا۔
بیک وقت سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے ڈیوڈ رش (جن کا تعلق امریکی ریاست آئیڈاہو سے ہے) نے اس سے قبل 2016 میں طویل مدت (5 منٹ اور 31 سیکنڈ) تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے اپنا 10 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔





































