- اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی ہے، انہیں اسلام آباد میں قائم نئے جیل منتقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت جیل، میڈیکل اور اصلاحی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور ایسے ماڈل تیار کیے جا رہے ہیں جہاں قیدیوں کو صحت، علاج اور دیگر بنیادی سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی۔






































