تازہ تر ین

کیا ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب 10 سیکنڈ میں دے سکتے ہیں؟

ریاض کے سوال دماغ کے لیے ایسے معمہ ہوتے ہیں جو آپ کی تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے والی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہیں۔

اس طرح کے معموں سے ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی بہتر ہوتی ہے۔

اوپر موجود سوال بھی کچھ اسی طرح کا ہے کیونکہ آپ کو 10 سیکنڈ میں بتانا ہے کہ اس کا جواب کیا ہے۔

اسے بنانے والوں کا تو دعویٰ ہے کہ اگر آپ 10 سیکنڈ میں اسے کا جواب دے دیتے ہیں تو آپ جنئیس ہیں۔

جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں 4 قطاریں موجود ہیں اور آخری قطار سوالیہ نشان پر ختم ہوتی ہے۔

آپ کو یہ بتانا ہے کہ وہاں کونسا ہندسہ آئے گا۔

تو کیا آپ اس کا جواب دے سکتے ہیں؟

آپ کا وقت شروع ہوچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے دماغی معمے ذہن کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔

تو آپ کا جواب کیا ہے؟

اگر نہیں تو اب آپ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اگر جواب دے دیا ہے اور وہ درست ہے تو مبارک ہو آپ بہت زیادہ ذہین ہیں۔

اس کا جواب نیچے درج ہے۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پہلی قطار میں اے + اے + اے لکھا ہے جس کی مجموعی قدر 3 ہے یعنی ایک اے کی قدر ایک ہے۔

دوسری قطار میں بی + بی + اے موجود ہے اور مجموعی قدر 5 ہے تو بی کی قدر 2 اور اے کی تو پہلی ہی بتائی جاچکی ہے۔

تیسری قطار میں سی + سی + بی کی مجموعی قدر 8 ہے اور جیسا آپ جان چکے ہیں کہ بی کی قدر 2 ہے تو سی کی قدر 3 بنتی ہے۔

اب آگیا سوال جو کہ اے + بی x سی ہے۔

یہاں آپ کو ریاضی کے بوڈماس اصول کا استعمال کرنا ہوگا، یعنی پہلے بی کو سی سے ضرب دینا ہوگا اور پھر مجموعے میں اے کو شامل کرنا ہوگا۔

آسان الفاظ میں 2 ضرب 3 کا مجموعہ 6 بنتا ہے اور اس میں ایک کو جمع کرنے سے جواب 7 آئے گا۔

تو اس معمے کا جواب 7 ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain