تازہ تر ین

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر اچانک دھرنا ختم کر دیا

دھرنے کے شرکاء باہر سڑک سے اٹھ کر خیبرپختونخوا ہاؤس کے اندر چلے گئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کابینہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں موجود ہیں، پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ لاجز میں بھی دھرنا ختم کر دیا۔

ریڈ زون اور دھرنے کے مقام تک راستے کھول دیئے گئے، پارلیمنٹ ہاؤس کے بند دروازے بھی کھل گئے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز کی قیادت میں ارکان دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

علاوہ ازیں حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا، میڈیکل ٹیم کی جانب سے رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جو آج ہی حکومت کے بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہونے لگی ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ 2 ماہر ڈاکٹروں پرمشتمل پینل نے کیا، الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر محمدعارف نے آنکھ کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سے متعلق اپوزیشن قیادت کو آگاہ کر دیا گیا، اپوزیشن کے 2 رہنماؤں کو بانی کی آنکھ کےعلاج میں بہتری سے متعلق بتایا گیا۔

پمز کے ڈاکٹرعارف نے 24اور25جنوری کی رات بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پروسیجر کیا، انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain