تازہ تر ین

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

ایپ کی ٹاپ بار وہ جگہ ہے جہاں پروفائل آئیکون نظر آتا ہے اور وہاں سے ہی آپ اسٹیٹس تک رسائی حاصل کرسکیں گے، اس فیچر کے ذریعے جن افراد سے آپ سب سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں، ان کے اسٹیٹس چیٹ ٹیب میں سب سے اوپر نظر آئیں گے۔ تو آپ کو چیٹ ٹیب سے نکلے بغیر اسٹیٹس دیکھنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک فوری رسائی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں کو جانچا جا رہا ہے۔ ایپ ٹاپ بار کے ساتھ ساتھ چیٹ بار میں نیچے اسکرول کرنے پر بھی کانٹیکٹس اسٹیٹس اپ ڈیٹس ایک قطار میں نظر آئیں گے۔

یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain