تازہ تر ین

خاتون کا والدہ کی میت گھر میں چھپاکر کئی برس تک پنشن وصول کرنے کا انکشاف

جرمنی میں خاتون کی جانب سے اپنی والدہ کی میت گھر میں چھپاکر کئی برس تک پنشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک معمر خاتون کی بوسیدہ لاش اُس وقت برآمد کی جب مقامی میئر کی جانب سے مسلسل رابطہ نہ ہونے پر معاملہ مشکوک سمجھا گیا۔

مقامی میئر گزشتہ آٹھ برسوں سے 1922 میں پیدا ہونے والی صوفی سے سالگرہ کے موقع پر ملنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ہر بار اُن کی بیٹی کرسٹا کسی نہ کسی بہانے سے ملاقات نہیں ہونے دیتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق میئر نے 30 دسمبر 2025 کو پراسیکیوٹر آفس سے رابطہ کیا کیونکہ بیٹی کا یہ دعویٰ مشکوک لگا کہ اُس کی والدہ دو سال قبل چیکیا میں انتقال کر چکی ہیں۔ پولیس نے 5 فروری کو گھر پر کارروائی کے دوران خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد کرلی۔

پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ اور وقت کا تعین نہ ہو سکا اور قتل کے شواہد بھی نہیں ملے تاہم دھوکہ دہی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کیونکہ خاتون کی تقریباً 1500 یورو ماہانہ پنشن بدستور وصول کی جا رہی تھی، پولیس کے مطابق مشتبہ بیٹی اس وقت ایک طبی کلینک میں زیر علاج ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain