تازہ تر ین

پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش پر اظہارِ برہمی، کارروائی شروع کرنے کا حکم

پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، چیف سیکرٹری کے پی اور آئی جی کے پی پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پارلیمنٹرین اسلام آباد سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے گئے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہماری ڈومین نہیں، احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔

آئی جی ذوالفقار حمید نے عدالت سے استدعا کی کہ دو دن دیئے جائیں، عدالت نے حکم دیا کہ دو دن نہیں، آج سے کارروائی شروع کریں، بدقسمتی ہے کہ حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain