تازہ تر ین

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 18.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

ڈائریکٹر پی ایم ڈی انجم نذیر نے گزشتہ روز جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کراچی میں دوپہر 2 بجے سے 3 بجے کے درمیان ہلکی اور معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا رمضان المبارک کے دوران کراچی میں شروع کے ایک دو دن گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی تاہم شہر کا موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain