تازہ تر ین

انسانوں کی طرح کنگفو کی مشق کرنے والے حیرت انگیز روبوٹ

چین کی جانب سے روبوٹیکس کے شعبے میں بہت تیزی سے پیشرفت کی جا رہی ہے۔

اب چین کی ایک کمپنی نے ایسے انسان نما روبوٹ تیار کیے ہیں جو مارشل آرٹس کے بھی ماہر ہیں۔

جی ہاں واقعی کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں یہ روبوٹ کنگفو کی مشق کر رہے ہیں اور مکمل ہم آہنگی اور درستگی کے ساتھ کنگفو کی مشق کر رہے ہیں۔

یہ روبوٹ چین کے معروف شاؤلین ٹیمپ میں کنگفو کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئے۔

کمپنی کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ روبوٹس روایتی مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں۔

ان کو ایگی بوٹ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ توازن اور رفتار میں کافی حد تک انسانوں جیسے ہیں۔

ان کی ویڈیو فروری کے اولین عشرے میں سامنے آئی اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain