تازہ تر ین

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے پھنسے کارگوز کی سنی گئی، برآمدگی اجازت

ایف بی آر کے حکم نامہ کے مطابق چمن اورکوئٹہ پر پھنسا ہوا کئی ممالک کا تجارتی سامان اب کراچی اورگوادر کی بندرگاہوں پرمنتقل ہوگا، ٹرانزٹ ٹریڈ کی ریورس مومنٹ تمام قواعد و ضوابط کے ساتھ کی جائے گی۔

اِسی طرح بارڈرز سے سامان کی منتقلی کیلئے بانڈز کیئرز کو ایف بی آر میں درخواست جمع کرانا ہوگی، سا مان منتقلی کے وقت ہر 15 گاڑیوں کے قافلے پر کسٹم کا ایک سپاہی موجود ہوگا،سرحدوں سے سامان کی منتقلی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے ذریعے ہوگی۔

حکم نامہ میں واضح کیا گیا کہ ٹریکنگ کمپنیاں مانیٹرنگ ڈیوائسز کے فعال ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی پابند ہوں گی، ٹرانزٹ ٹریڈ سامان کی ہر بانڈز وہیکل کیلئے مینوئل ٹرانسپورٹ نوٹ جاری ہوگا، ایف بی آر مینوئل ٹرانسپورٹ نوٹ میں گاڑی اور ڈرائیور کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی۔

علاوہ ازیں ایف بی آر نے کہا کہ سامان کی منتقلی والے کنٹینرز کو کسٹم کی مکمل جانچ پڑتال پر کلیئر کیا جائے گا، ری سکینگ اور دوبارہ وزن کیلئے تمام کنٹینرز کو این ایل سی ٹرمینل پر دوبارہ چیک کیا جائے گا جب کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کی تمام ذمہ داری بانڈز کیئرز ٹرانسپورٹرز پر عائد ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain