تازہ تر ین

افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان میں دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کے استعمال پرڈی مارش کیا گیا

اسلام آباد: افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پرڈی مارش کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں دہشت گرد حملے پر افغان حکومت کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ باجوڑ میں دہشت گرد حملے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے، حملہ  فتنہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)  کی جانب سے کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی افغانستان میں موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی قیادت افغان سرزمین سے بلا روک ٹوک سرگرمِ عمل ہے، پاکستان کوافغان عبوری حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود کوئی ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدام سامنے نہیں آیا۔

ترجمان نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اقدامات یقینی بنائے۔

ترجمان کے مطابق  پاکستان فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain