- تہران: ایران اور امریکا کے درمیان بیانات کی جنگ میں تیزی، ڈونلڈ ٹرمپ کے 32 ہزار ہلاکتوں کے دعوے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عباس عراقچی نے واشنگٹن کو پیغام بھیجا ہے کہ اعداد و شمار پر شبہ ہے تو ثبوت لائیں، ایرانی حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ تمام متاثرین کی فہرست دے چکی ہے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ فہرست میں 3117 عام شہری اور 200 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ جنوری مظاہروں میں ہزاروں افراد مارے گئے، 800 سے زائد افراد کو پھانسی دیئے جانے کا خدشہ تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے معاملے پر تہران اور واشنگٹن کشیدگی برقرار ہے۔




































