محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران فروری کے آخر اور مارچ کی ابتدا میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کےمضافات میں چند روز کے دوران دھند پڑ سکتی ہے، سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونا دھند کا سبب ہے۔
حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، مارچ کے دوسرے ہفتے سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتاہے، آئندہ چند روزمیں دن کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے آخری دنوں اور مارچ کےشروع میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔





































