Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میسی کی 49ویں ٹرافی، انٹر میامی نے کیمپینز کپ جیت لیا
    • کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا
    • پاکستان نے چیس اولمپیاڈ میں اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کے خلاف درخواست مسترد کردی
    • مسافر کی طبیعت خراب، اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے پرواز میں ایمرجنسی
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو ہرا کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • بارش کے باعث میچ منسوخ، بنگلہ دیش ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
    • پاکستان کا بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
    • عزت دار عورت شادی کے بعد بھی اپنے پہلے شوہر کی برائی نہیں کرتی، جو وقت ساتھ گزرا اچھا گزرا، شاید نصیب میں ساتھ اتنا ہی لکھا تھا: ثانیہ مرزا
    • ٹرمپ کی خلیجی رہنماؤں سے ایران جنگ پر اہم ملاقات، اگلے ہفتے نیویارک میں اجلاس
    • پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان
    • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع
    • غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق
    • امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک

    By Khabrain Newsفروری 23, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، پرانا گولیمار سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح اتحاد ٹاؤن تھانے کےعلاقے بلدیہ میں مستانہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل سوار افراد پرفائرنگ کردی اور موقع پر سے فرارہوگئے، فائرنگ سے موٹر سائیکل کی عقبی سیٹ پر بیٹھا شخص سرپرگولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

     مقتول کی شناخت 35 سالہ عبدالمتین ولد حبیب اللہ کے نام سے کی گئی، مقتول کا آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن نفیس الرحمان نے بتایا کہ مقتول عبدالمتین اتحاد ٹاؤں کا رہائشی اورگاڑی کی ڈینٹنگ کی دکان پرکام کرتا تھا۔

     انہوں نے بتایا کہ ڈینٹنگ کی دکان کے مالک عابد نے مقتول عبدالمتین کواسکے گھر سے اٹھایا تاکہ وہ جلدی دکان کھول لیں اوررمضان کی وجہ شام میں جلد کام مکمل کرکے دکان بند کردیں، مقتول عبدالمتین دکان کے مالک عابد کے ساتھ دکان جا رہا تھا کہ عقب سے ایک 125 موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے اورانہوں نے عبدالمتین کے سرپر گولی ماری اور موقع پر سے فرارہوگئے۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ عبدالمتین سر پرگولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا، پانچ سے چھ سال قبل مقتول عبدالمتین اوراس کے بھائیوں کا کسی سے جھگڑا ہوا تھا اورجھگڑے کے دوران ایک شخص قتل ہوگیا تھا، مقتول عبدالمتین تین سال تک کوہاٹ جیل میں بھی رہا ہے اورگزشتہ ایک سال سے وہ کراچی اتحاد ٹاؤن میں رہائش پذیرتھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    اُدھر پاک کالونی تھانے کےعلاقے پرانا گولیمارلیاری ایکسپریس وے شیریں بیکری والی گلی چرچ کے سامنے پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، مقتول کی لاش قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 38 سالہ طارق ولد نورمحمد کے نام سے ہوئی۔

    ایس ایچ او پاک کالونی اسد الہیٰ کے مطابق پولیس کو کسی نے 15 پر کال کرکے واقعے کی اطلاع دی تھی جس پر پولیس موقع پرپہنچی، مقتول نشے کا عادی تھا اورماضی میں منشیات فروخت بھی کرتا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کے خلاف درخواست مسترد کردی

      مسافر کی طبیعت خراب، اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے پرواز میں ایمرجنسی

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.