لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ کے تحت قائم ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے زمینوں پرقبضےدلوانے کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کمیٹیوں کی کارروائیوں سے متعلق تمام درخواستیں ٹربیونل کو بھجوادیں اور ہائیکورٹ کے جائیدادوں سے متعلق فیصلوں کو برقرار رکھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکوٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ قوانین کیخلاف درخواستوں کی سماعت میں فیصلہ دیا کہ ٹربیونل تمام درخواستوں کو نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت سن کرفیصلہ کرے۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کوپراپرٹی اونرشپ میں ترمیم سے آگاہ کیا، ڈی آر سی کمیٹیوں کے پاس جوڈیشل پاورز نہ ہونے اور ٹربیونل میں ریٹائرڈ کی بجائے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج لگانےکا بتایا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ زیر سماعت مقدمات کے ٹربیونل ٹرانسفرکا فیصلہ متعلقہ عدالت کی صوابدید ہوگی، ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکےگا۔





































