تازہ تر ین

استنبول: فٹبال میچ کے دوران نایاب واقعہ، گیند لگنے سے بے ہوش پرندے کو کھلاڑیوں نے بچا لیا

استنبول میں ایک امیچور فٹبال میچ کے دوران پیش آنے والا ایک نایاب واقعہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ترکش خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران گیند لگنے سے بے ہوش ہو کر گرنے والی ایک سیگل کو دوبارہ زندہ کر لیا گیا۔

یہ واقعہ استنبول فرسٹ امیچور لیگ پلے آف فائنل میں پیش آیا، جو زیتن برنو میں میولاناکاپی گزیلیزار اور استنبول یردم اسپور کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔

میچ کے 22ویں منٹ میں استنبول یردم اسپور کے گول کیپر نے کک لگائی تو گیند فضا میں اڑتی ایک سیگل سے جا ٹکرائی جو بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی۔

ٹیم کے کپتان فوری طور پر پرندے کی مدد کو پہنچے۔ ان کے مطابق سیگل سانس نہیں لے رہی تھی، جس پر انہوں نے تقریباً دو منٹ تک اسے سینے پر دباؤ (سی پی آر) دیا۔

کچھ دیر بعد پرندے میں حرکت واپس آئی۔ اسے پانی پلایا گیا اور میچ کے میڈیکل عملے کے حوالے کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain